PM Gilani With Students of PSF

Sunday, February 15, 2009


وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کے روز پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کی۔ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے وزیراعظم کو تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینوں کے نصابی اور غیر نصابی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے اپنے سو روزہ پروگرام میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد مستقبل کے لئے نئی قیادت تیار کرنا اور طلبہ کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ملک میں مثبت سیاسی و جمہوری روایات کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں میں استحکام پیدا ہوسکے

0 comments:

Post a Comment